کوئٹہ (پ ر) پشتونخوانیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز عبید اللہ توخی ، حمداللہ خان بڑیچ، مرکزی کمیٹی کے ارکان حاجی نور محمد وردگ ،عبدالعلی اچکزئی، گل شاہین، ضلع ڈپٹی سیکریٹری امین اللہ کاکڑ، صوبائی کمیٹی کے ارکان حاجی نور گل سلیمان خیل ،حاجی نقیب اللہ مہربان ،محمد نور ملاخیل، حاجی امان اللہ بارکزئی نے توبہ اچکزئی کے ممتاز قبائلی رہنما عمر شاہ عرف حاجی منشی آکا الکوزئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مرحوم حاجی منشی آکا پشتونخوانیپ کی قومی کونسل کے رکن فضل الرحمٰن الکوزئی ،عتیق الرحمٰن الکوزئی ،امین الرحمٰن الکوزئی کے والد ،عبدالحلیم ،ولی شاہ اور ولی جان کے بھائی تھے۔