• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ،وائی ایف اے

کوئٹہ(پ ر)ینگ فارماسسٹ الائنس نے بیان میں کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ڈاکٹر بہار شاہ پر حملہ ڈی جی ہیلتھ نے کیا، مگر حقائق چھپانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر کے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد پانچ میں سے تین ڈاکٹرز (ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ، اور ڈاکٹر صبور کاکڑ) واقعہ کے وقت اسپتال میں موجود ہی نہیں تھے، جو اس کیس کے جھوٹے ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ینگ فارماسسٹس الائنس نے مطالبہ کیا کہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے۔واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ایسے اقدامات کیے جائیں جو صحت کے شعبے کو ذاتی اور سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھ سکیں۔ینگ فارماسسٹ الائنس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحت کے شعبے کے افراد کو جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید