• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے کے دوران حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غر بی نے جھگڑے کے دوران حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو 15جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔پولیس نے گرفتار ملزم محمد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے ملزم کو 15 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید