کراچی(اسٹاف رپورٹر) احسن آبادمیں گھر سے مدفن نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد کی گئی ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود احسن آباد انور محمد گوٹھ عائشہ مسجد کے قریب واقع گھر سےنوجوان کی ہاتھ پائوں بندھی مدفن لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،جہاں پر مقتول کی شناخت 28سالہ اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کاکہنا ہےکہمقتول پیشے سے نائی تھا جو تین ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔ملزم توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا جو اپنی تین بیٹیوں کو بھی اپنے ہمراہ لے کرفرارہوگیا،مقتول کی والدہ نے توقیر نامی شخص سے کئی برس قبل دوسری شادی کی تھی اپنی ماں سے ملنے تین ماہ قبل اسلام آباد سے کراچی آیاتھا۔ مقتول کا اکثر اپنے سوتیلے باپ سے جھگڑارہتا تھا۔