• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کچھی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(اے پی پی)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔ آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانوں بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز موادکی بھاری کھیپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران فوجی جوانوں نے چھپے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے ۔

اہم خبریں سے مزید