• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی کے لیے FBR کا افسران کے لیے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے ایک ہزار دس نئی کاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گاڑیاں بنیادی سکیل اٹھارہ تک کے افسر انسپکٹرز کو سیلز ٹیکس انکم ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کے لئے دی جائیں گیگاڑیاں بنیادی سکیل 18تک کےافسران، انسپکٹرز کو سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی کیلئے دی جائینگی، کاروں میں نیویگیشن سسٹم، ریورس کیمرا، ہائی گریڈ انٹیریئر، ، چار سال یا 1 لاکھ کلومیٹر کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی بھی شامل ہیں ۔ یہ بات ایف بی آر کے ممبر سعید اکرم نے پیر کی شب جنگ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے چئیرمین راشد محمود لنگڑیال نے اختتام ہفتہ ایف نمبر 9(11 )(ir - ops ) جاری کرا دیا جس کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کار اسمبل کرنے والے پاکستان ادارے کے ساتھ 1010 ایل سی وی ٹی گاڑیوں کی خریداری کے لئے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے ۔ اسلام آباد میں جاری کردہ خط کے مطابق یہ گاڑیاں جدید فیچرز کے ساتھ فراہم کی جائیں گی جن میں نیویگیشن سسٹم، ریورس کیمرا، ہائی گریڈ انٹیریئر، چار مفت پیریوڈک مینٹیننس، چار سال یا 1 لاکھ کلومیٹر کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی کے علاوہ ایف بی آر کے سٹاف اور افسروں کی ٹریکنگ سسٹم استعمال کرنے کی تربیت شامل ہیں۔ ایف بی آر نے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کیا ہے جس میں 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی اور باقی 510 گاڑیوں کے لئے جزوی ادائیگی شامل ہے۔ پہلی کھیپ میں 500 گاڑیوں کی ترسیل مکمل کی جائے گی۔ ترسیل کا شیڈول دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید