نئی دہلی ( صالح ظافر) بھارتی دفتر خارجہ نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نورالاسلام کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر احتجاج کیا ہے۔ اس سے ایک دن قبل بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پرانے ورما کو اسی معاملے پر طلب کرکے انہیں بھارتی بی ایس ایف کی سرگرمیوں پر انتباہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نورالاسلام کو بھارتی وزارت خارجہ سے نکلتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔