• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیر خارجہ کی کابل میں سعودی سفیر سے پہلی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ فعالیت کی طرف پیشرفت کر رہا ہے اور پیر کو افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ نے کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر سے اپنی پہلی ملاقات کی ہے اور کہا کہ تعلقات کو وسعت دینے بارے امور پر زور ، سعودیہ کیساتھ افغانستان کے تعلقات بیش بہا ہیں ،عرب نیوز کے مطابق امیر خان متقی نے سعودی عرب کے سفیر برائے افغانستان فيصل ترکی البقم سے ملاقات کی،افغان وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا احمد نے ایک بیان میں کہا ملاقات میں افغانستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے سے متعلق امور پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید