• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج برو زمنگل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا ئے گا۔ ذ رائع کے مطا بق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کےلئے پیش کی جا ئیں گی۔نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کےلئے پیش کیاجائے گا۔پیپرا رولزمیں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید