• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں مورچے گرانے کا کام شروع، 2 بنکرز دھماکے سے اڑا دیئے گئے

پشاور(ایجنسیاں)ضلع کرم میں مورچوں کو گرانے کاکام شروع کردیا گیا ‘بالش خیل اور خار کلی فریقین کا ایک ایک بنکر گرادیا گیا‘علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پروازیں‘ٹل سے ضلع کرم کے لیے مال بردار گاڑیوں کا دوسرا قافلہ دس روز بعد بھی روانہ نہ ہوسکا‘مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ بند‘ صورتحال پر پاراچنار شہر میں تاجروں کی ہڑتال ‘تاجروں کا کہنا ہے کہ قافلے کے آنے تک بازار بطور احتجاج بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید