• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن عدم موجودگی، پنشن/ گریجویٹی نہ ملنے کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )چیئرمین کی پوسٹ خالی ہونے پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے دوافسران کی ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہ ملنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا،سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک ہفتے میں دونوں کیسز کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ماہانہ پنشن کی ادائیگی عارضی بنیادوں پر جاری کی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے ماتحت ادارے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ )سے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر خالد محمود جو 9جولائی 2024کو ریٹائر ہوئے، گریڈ اٹھارہ کے افسر مرزا امتیاز بیگ یکم ستمبر2024ء کو ریٹائر ہوئے تھے مگر انہیں تاحال پنشن اور گریجویٹی نہیں مل سکی تھی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے پوچھا گیا تھا کہ آیا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور گریجویٹیز کے کیسز گزشتہ چھ ماہ سے چیئرمین پی ایس ایف کی پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید