اسلام آباد(آئی این پی ) مقامی گروپ کے سی ای او اورصدر آئی ڈی اے سردار یاسر الیاس خان نے کہاہے کہ برطانیہ جیسے عالمی شراکت داروں کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو کھولنے کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس کی قیادت سیری اسمتھ (برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے حکمت عملی اور سرمایہ کاری) کر رہے تھے۔ وفد میں سارہ مونی (ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی/ٹریڈ ڈائریکٹر پاکستان)، حامد کمال(ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ)، ریحان شاہد )سینئر ٹریڈ پالیسی ایڈوائزر پنجاب) اور وکٹوریہ پیٹریشیا شامل تھے۔سردار یاسر الیاس خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تاجر برادری کے اہم ارکان نے شرکت کیجن میں میں عثمان شوکت (صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز) ، عمر حسین ملک، چوہدری نصیر ، ہارون نصیراو ررضوان اپل شامل تھے۔ اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں برطانیہ کے محکمہ برائے کاروبار اور تجارت کے کردار پر زور دیا گیا۔سردار یاسر الیاس نے بیرون ملک مقیم برٹش پاکستانیوں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے منسلک کرنے میں برطانوی ہائی کمیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ فریقین نے تعاون کو گہرا کرنے اور باہمی اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔