• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید شہزادسپرد خاک،رسم قل آج ہو گی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی،اسلام آباد(جنگ نیوز، نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ چوہڑ ہڑپال کے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ مرحوم کے بھائی خرم شہزادنے پڑھائی جس میں میں چیئر مین پیمرا سلیم بیگ،ڈاکٹر جمال ناصر،سٹیشن کمانڈر،شیخ رشید،غلام علی خان، سمیت سیاسی، سماجی وصحافتی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے شرکت کی۔مرحوم کی رسم قل کی دعا آج بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ سی بی75لین سیون مین پشاور روڈ چوہڑ چوک میں ہوگی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ پیر کو سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے اور مرحوم کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم جاوید شہزاد کے بچوں کو تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید