• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد میں پولیو وائرس سے بچہ متاثر


سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پولیو وائرس سے بچہ متاثر ہوگیا، بچے کو گزشتہ برس کا متاثرہ قرار دے دیا گیا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ بچے میں پولیو کی علامات 27 دسمبر کو ظاہر ہوئیں، اس لیے یہ 2024 کا کیس ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 71 ہوگئی۔ جیکب آباد میں 2024 میں پولیو کے پانچ کیسز سامنے آئے۔

بلوچستان سے پولیو کے 27، سندھ اور خیبر پختونخوا سے 21، 21 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔

صحت سے مزید