• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن اور پیٹر موریل کے درمیان طلاق

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کی سابق فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن اور ان کے خاوند پیٹرموریل کے درمیان آپس میں طلاق ہوگئی ہے۔ دونوں کچھ عرصے سے علیحدگی میں رہ رہے تھے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ہم علیحدگی کے باوجود مستقبل میں ایک دوسرے کے لیے اچھے خیالات اور نیک جذبات رکھتے ہیں۔ نکلولاسٹرجن اور ان کے خاوند تقریباً ایک دہائی تک اسکاٹش سیاست میں نہایت اہم کردار کے حامل رہے۔ نکولاسٹرجن نے حکومت جبکہ پیٹر موریل نے حکمران اسکاٹش نیشنل پارٹی کو چلایا۔ پیٹرموریل کے خلاف پولیس نے دو سال اس بارے میں تحقیق کی کہ انہوں نے پارٹی کے جمع کردہ6لاکھ60ہزار پونڈ کے فنڈز کو استعمال کیا۔ نکولاسٹرجن نے فروری2024ء میں اسکاٹش حکومت اور پارٹی لیڈر کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد حمزہ یوسف ان عہدوں پر براجمان ہوئے۔ نکولاسٹرجن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کی شادی کے خاتمے میں پولیس کی طرف سے ہونے والی تحقیق کا بھی کوئی ہاتھ، نکولاسٹرجن کے خاوند پیٹر موریل جوکہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے چیف ایگزیکٹو تھے، ان کو پولیس نے اپریل2023ء میں گرفتار کرکے چارج کیا تھا۔ بعدازاں نکلولاسٹرجن کو بھی گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی گئی، لیکن ان کو بغیر کسی چارج کے رہا کردیا گیا تھا۔

یورپ سے سے مزید