• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں حضرت علی ؓ کے یومِ ولادت کے حوالے سے تقریب

ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب اتحادِ امت، محبتِ اہلِ بیت اور روحانیت کے فروغ کا ایک حسین نمونہ تھی۔ تقریب کی خاص بات علامہ اعجاز آشنا (ناروے) کا خصوصی خطاب تھا، جس میں انہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت، علم، شجاعت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مظہر عباس جعفری نے نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ سید اسماعیل شاہی نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا، جو حاضرین کے دلوں کو سکون بخشنے کا سبب بنی۔ شہریار خان کی نعت شریف اور دیگر شعرا و منقبت خوان حضرات جیسے سید کمیل نقوی، سید رضوان، اور سید شبر نقوی کی پیش کردہ مدح سرائیاں حاضرین کے لیے یادگار روحانی بن گئیں۔ تقریب کےآخرمیں امت مسلمہ، فلسطین اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں حاضرین کے لیے لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر سید الفت حسین شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی شرکت کو سراہا۔
یورپ سے سے مزید