• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے عوامی خدمت کے ریکارڈقائم کر دیئے، چوہدری یاسر

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میڈیا انچارج چوہدری یاسر مردان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں نئے ریکارڈ قائم کرنے میں نمبر ون جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے نئے منصوبوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ مریم نواز نے میاں نواز شریف کی سیاسی تربیت کو برو ئے کار لاتے ہوئے اپنی ذہانت اور بصیرت کا بہترین مظاہرہ کر کے اپنے عہدے کا حق ادا کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسانوں کیلئے کسان کا رڈ گرین ٹریکٹرز پروگرام اور سپر سیڈرز کی فراہم کی گئی۔ گڈ گورننس کا جو مظاہر نظر آرہے ہیں یہ مریم نواز کی محنت اور سنجیدگی کی وجہ سے ہی ہے۔ ہم یہ بات کہنے میں سو فیصد حق پر ہیں کہ پنجاب کی گڈ گورننس میں مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ شپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مریم نواز نے وعدے ہی نہیں بلکہ عمل کر کے خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ چوہدری یاسر مردان نے میڈیا فورم کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کی عوامی خدمات خصوصی طور مریم نواز شریف کی عوامی خدمات کےمتعلق اوورسیز بھائیوں تک ان کے پیغام اور کارگردگی پہچانے کی مہم کو مزید تیز کریں ہمارا کام فوٹو سیشن نہیں بلکے عملی طور پر کرنا ہے تاکہ اپنے قائد میاں نواز شریف کے اعتماد پر پورا اتر سکیں۔
یورپ سے سے مزید