• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی درخواست پر ’’ود لوو‘‘ کی تاریخ تبدیل

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی درخواست پر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے ان کی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔نیٹ فلکس سیریز ’’ود لوو‘‘ کو 15جنوری کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس سیریز کو 4مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔اس حوالے سے میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ میں نیٹ فلکس کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سیریز کی ریلیز میں تاخیر کرنے کی درخواست قبول کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری توجہ اپنی آبائی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے متاثر ہونے والوں کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔واضح رہے کہ میگھن مارکل نیٹ فلکس سیریز ’ود لوو‘ کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
یورپ سے سے مزید