لندن ( پی اے ) گیس پائپوں میں پانی بھر جانے کے بعد شمالی لندن میں تقریباً 3000گھروں اور بزنسز کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔برطانیہ کی نیشنل گیس ایمرجنسی سروس کا انتظام کرنے والے کیڈنٹ نے کہا کہ اتوار کو مسویل ہل کے علاقے میں پانی کی لائن پھٹنے سے گیس نیٹ ورک میں پانی بھر گیا۔کمپنی نے کہا کہ پانی کی بڑی مقدار کا مطلب ہے کہ ہر متاثرہ املاک پر سپلائی بند کر دی جائے۔ایک ترجمان نے کہا کہ ہمیں باہر کی گیس لائن سے ہر قطرہ کو ہٹانا چاہیے، ساتھ ہی ساتھ پائپ جو ہر پراپرٹی، گیس میٹر، بوائلرز اور آلات میں جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ہر متاثرہ پراپرٹی پر سپلائی بند کرنے کی ضرورت ہے، پھر آنے والے تمام سیلابی پانی کو نکالنا ہوگا، اور اس کے بعد ہی ہم نیٹ ورک میں گیس کو محفوظ طریقے سے دوبارہ م بحال کر سکتے ہیں۔کیڈنٹ نے کہا کہ اس کام میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مسویل ہل، کولنی ہیچ اور ہورنسی شامل ہیں۔کیڈنٹ نے کہا کہ فری ہولڈ کمیونٹی سینٹر میں ایک کسٹمر سپورٹ ٹیم قائم کی گئی ہے اور لوگ نہانے کے لیے فنچلی لڈو لیزر سینٹر کا استعمال کر سکتے ہیں۔مسویل ہل میں ٹیٹو کی دکان چلانے والے لال ہارڈی نے بی بی سی لندن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اس طرح کا کچھ ہونا بے مثال ہے۔میرے پاس دکان پر ایک صنعتی ہیٹر ہے، لیکن اگر ایسا لگتا ہے کہ گیس کی فراہمی طویل مدت تک معطل ہو نےسے ہمیں اپنے تمام صارفین کو سروس منسوخ کرنا پڑے گی۔ ایک مقامی پلمبنگ کمپنی لیک بسٹرز کے مالک ایان پڈک نے پانی کے اخراج کو ایک محنت طلب کام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کیڈنٹ عوامی علاقوں میں گیس سسٹم سے پانی نکالنے کا کام کرے گا، جب کہ نجی بزنسز گھروں اور دفاتر کے پائپوں سے پانی نکالیں گے،افنٹی واٹر نے کہا کہ برسٹ واٹر مین کی مرمت کا کام اتوار کی سہ پہر شروع ہوا۔اس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم نے پانی کو ری زون کر دیا ہے، علاقے میں دباؤ کو بحال کر دیا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کا پانی جلد ہی معمول پر آتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ رنگ دار یا ابر آلود پانی معمول کی بات ہے لیکن صارفین پانی صاف ہونے تک ٹھنڈے نل کو چلا کر مدد کر سکتے ہیں۔