بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) لٹل پاکستان کہلائے جانے والے شہر بریڈفورڈ جو اپنے تاریخی ورثے، ثقافتوں اور فنونِ لطیفہ کی شاندار روایت کے لیے مشہور ہے، اب باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پر لانچ کر دیا گیا ہے بریڈفورڈ کے سٹی ہال کے باہر ہزاروں افراد بریڈفورڈ کلچر سٹی 2025کے جشن میں شریک ہوئے بریڈفورڈ کے نوجوانوں اور فنکاروں کہنا تھا کہ بریڈفورڈ کے شہریوں کیلئے یہ نہ صرف فخر کا لمحہ ہے بلکہ مقامی کاروبار اور سیاحت کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گا یہ ایک ایسا سفر ہے جس میں بریڈفورڈ اپنی کہانی دنیا کو سنائے گا اور 2025کو یادگار بنائے گا بریڈفورڈ میں سٹی کلچر کے دو دن جاری رہنے والے افتتاحی تقریب میں 20ہزار لوگوں کو برفباری اور سخت سردی کے باوجود اپنی جانب متوجہ کیا اس تقریب میں 200سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا جن میں شاعروں، گلوکاروں، اسپوکن ورڈ آرٹسٹ، ایکروبیٹس، ڈانسرز، کوائرز اور جادوگر شامل تھے بریڈفورڈ جہاں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کل آبادی کا تقریباًایک چوتھائی حصہ ہے، جن میں سے 70فیصد کشمیری ہیں اور پہاڑی زبان بولتے ہیں۔ اس تقریب میں ایک مرکزی فنکارہ نے شلوار قمیض پہن کر کشمیری اور پاکستانی ثقافت کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی 60سالہ تاریخ میں پہاڑی/ پوٹھوہاری زبان میں اپنے کلام کو 20,000 برطانوی افراد کے سامنے کسی مرکزی تقریب میں پیش کیا گیا یہ اعزاز حاصل کرنے والی نبیلہ احمد ہیں جو کہ ایک کثیراللسانی شاعرہ اور اسپوکن ورڈ آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اس تقریب میں انگریزی ،پہاڑی اور اردو میں تین نظمیں پیش کیں اور خوب داد وصول کی۔ نبیلہ احمد کا کہنا ہے کہ درجنوں سفید فام برطانوی افراد نے انہیں پیغامات بھیجے اور کہا کہ ان کی پیشکش نے انہیں جذباتی طور پر متاثر کیاپاکستانی اور کشمیری نژاد افراد بھی اپنی ماں بولی زبان سن کر حیران اور جذباتی ہوئے اور انہوں نے خود کو نمایاں محسوس کیا۔نبیلہ احمد کی شاعری کا مجموعہ 2025 میں یافل پریس سے شائع ہوگا۔ ان کی ناولٹ ’’ڈیسپائٹ آور ڈفرینسز‘‘2018میں شائع ہوئی انہوں نے اسکولوں، لائبریریوں، میوزیمز اور مختلف تہواروں میں اپنی تخلیقی تحریری ورکشاپس اور ریڈنگز کی میزبانی کی ہے۔ وہ ’’انٹرکلچر فیسٹیول‘‘ کے ذریعے برطانیہ میں پہلی عوامی پہاڑی مشاعرے کی منتظم رہی ہیں ان کا منصوبہ ’’پہاڑی-پوٹھوہاری لٹریچر پروجیکٹ‘‘ بریڈفورڈ 2025 کے سٹی آف کلچر کے لیے نئے مواد کی تخلیق کے لیے منتخب ہوا ہے بلا شبہ نبیلہ احمد کی کاوشوں نے بریڈفورڈ کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں جگہ دی اور ان کی زبان و ثقافت کو نمایاں کیا یہ لمحہ نہ صرف ان کی زندگی بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے یادگار رہے گا۔