• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں سرد موسم کی ادائیگی 2025 سے کرنے کا فیصلہ

لندن(پی اے )سرد موسم کی ادائیگی کیا ہے اور یہ کن لوگوں کو ملے گی؟سرد موسم کی ادائیگی2025سے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے یہ ادائیگی انگلینڈ،ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے ان علاقوں کے لوگوں کو کی جائے گی جہاں طویل عرصے تک مائنس صفر درجہ حرارت ریکارڈ کیاجائے گا ،اسکاٹ لینڈ میں کم آمدنی والے لوگوں کو سردیوں میں ہیٹنگ کیلئے علیحدہ رقم دی جائے گی تاہم اس کا انحصار اس بات پر نہیں ہوگا کہ درجہ حرارت کتنا کم ہو۔سرد موسم کی ادائیگی حکومت کی جانب سے فیول بلز کی ادائیگی میں مدددینے کیلئے کی جائے گی۔اس کیلئے ضروری ہوگا کہ کسی علاقے میں مسلسل 7دن تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے ۔ گزشتہ ہفتہ سرد موسم کی ادائیگی کمبریا،نارتھمبر لینڈ اسکاٹ لینڈ کی سرحد کے قریب واقع انگلینڈ کے علاقے کے لوگوں کو کی گئی ۔جبکہ 9 جنوری کو ویسٹ یارک شائر ،ایسٹ لنکا شائر ،نارتھ یارک شائر اورکاؤنٹی درہم کے درجنوں علاقوں کے لوگ سرد موسم کی ادائیگی وصول کرنے کے حقدار قرار دئے گئے تھے۔ اس ادائیگی کیلئے درجہ حرارت قریبی دفتر موسمیات میں ریکارڈ کیاگیا تسلیم کیا جائے گا ،کون لوگ سرد موسم کی ادائیگی وصول کرنے کے حقدار اس کو معلوم کرنے کیلئے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی جانے والی وارننگز دیکھی جاسکتی ہیں۔یہ رقم وصول کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ انگلینڈ ،ویلز یا شمالی آئرلینڈ میں رہتے ہوں ،اس ادائیگی کا تعلق عمر سے نہیں ہے لیکن یہ حاصل کرنے کیلئے اہل ہونے کیلئے ضروری ہے کہ آپ بعض دیگر بینی فٹس بھی جن میں پنشن بینی کریڈٹ، انکم سپورٹ ،آمدنی کی بنیاد پر ملازمت کے متلاشی الاؤنس، آمدنی سے متعلق امپلائمنٹ اور سپورٹ الاؤنس یونیورسل کریڈٹ حاصل کررہے ہوں۔مارگیج پر سود کی ادائیگی کیلئے سپورٹ ہر موسم سرما میں دیا جاتا ہے یہ 7 دن کیلئے 25پونڈ کاہوتاہے اگر سردی کی لہر طویل ہو تو ایک سے زیادہ مرتبہ بھی ادائیگی کی جاسکتی ہے ،یہ اسکیم ہر سال یکم نومبر سے 31مارچ تک چلتی ہے ،3جنوری تک انگلینڈ میں 6ایسے مواقع آئے اور اس دوران کم وبیش 11,000 افراد کو سر د موسم کی ادائیگی کی گئی ان میں سے4,000 افراد وہ لوگ تھے جو پنشن کریڈٹ وصول کرتے ہیں ،ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں بھی آپ ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں ۔ اگر آپ کاکوئی بچہ ہے یا5 سال سے کم عمر کوئی بچہ آپ کے ساتھ رہتاہے تو آپ جاب سینٹر پلس کو اس کی اطلاع دے سکتے ہیں ۔اسکاٹ لینڈ میں موسم سرما میں گرمائش کیلئے 58.75پونڈ ادا کئے جاتے ہیں اور یہ رقم دسمبر 2024 سے ادا کی جارہی ہے ،جس کمرے میں گرمائش کا انتظام نہ وہاں آپ کے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔سرد موسم کے دوران خود کو گرم کیسے رکھا جاسکتا ہے اور موسم سرما کے دوران سردی سے بچاؤ کے دیگر گراور ان پر عمل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ سرد موسم کی ادائیگی حاصل کرنے کے لئے آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. سرد موسم کی کوالیفائنگ مدت کے 2ہفتے کے اندر رقم خود بخود اسی بینک یا بلڈنگ سوسائٹی اکاؤنٹ میں آپ کے فوائد کے طور پر ادا کردی جانی چاہئے. اگر آپ کو ادائیگی نہیں ملتی ہے تو ، آپ پنشن سروس ، یا جاب سینٹر پلس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سرد موسم کی ادائیگیاں دیگر فوائد کو متاثر نہیں کرتی ہیں. وہ موسم سرما کے ایندھن کی ادائیگی کے لئے علیحدہ ہیں ، جو آپ کے انفرادی حالات کے مطابق 200 یا 300 پونڈ تک ہے۔ اس سے متعلق قوانین تبدیل ہو گئے ہیں، اور 2024 کی ادائیگی صرف کم آمدنی والے لوگوں کو کی جائے گی جو پنشن کریڈٹ سمیت کچھ دیگرفوائد حاصل کرتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید