کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہیے کہ 14 سو میٹر کی سڑک کی تعمیر کے اعلان پر میئر کراچی شادیانے بجا رہے ہیں، دنیا میں میئرز ہزاروں کلومیٹر روڈ کی تعمیر مکمل کرلیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے لئے27 کروڑ روپے اصل لاگت سے چار گنا رقم ہے،جہانگیر روڈ دنیائے تعمیر کا انکوکھاعجوبہ ہے جو چند برسوں میں تیسری مرتبہ بنائی جا رہی ہے،جہانگیر روڈ کی تعمیر کے لئے ہر مالی سال نئی اسکیم متعارف ہوتی ہے، اس سے قبل جولائی 2023 اور مئی 2024 میں بھی جہانگیر روڈ تعمیر کیا گیااپریل 2025میں بھی مرتضی وہاب جہانگیر روڈ کی فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا دعوی کرچکے ہیں اب جنوری 2026 میں مسلسل چوتھے سال اس روڈ کی تعمیر کا اعلان مرتضیٰ وہاب کے لئے باعث شرمندگی ہے۔