کراچی (اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے، بلدیہ سے خواجہ سرا کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ الٰہ دین پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ جنید ولد ناصر زخمی ہوگیا ، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، گلشن حدید فیز ون میں فائرنگ سے 28 سالہ خالد ولد محمد بچل زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق بھائی ساجد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ،اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں 25 سالہ راشد ولد شاہد زخمی ہوگیا ، دریں اثنا بلدیہ لاسی پاڑا محمدی مسجد کے قریب خواجہ سرا کی لاش ملی جسے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے ، فوری شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ۔