• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی قتل کر دی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں واقع گھر سے ایک خاتون کی خون آلود لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ خالدہ زوجہ منیر احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر منیر احمد نے تیز دھار چھری کے وار کر کے قتل کیا جسے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی بہن کا انتقال ہوا تھا اور وہ اس کے جنازے میں شرکت کے لیے گئی تھی،جب وہ گھر واپس آئی تو مقتول نے اسے قتل کردیا،مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید