کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ، 25سالہ ولی اللہ ولد راؤ محمد جعفر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے بتایاکہ نجی یونیورسٹی کے قریب مقتول کی گاڑی خراب ہو گئی تھی، مقتول اپنی گاڑی سے اتر کر کھڑا ہوا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر مقتول سے لوٹ مارکی ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے گولی ماری اور مقتول کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔