کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 8 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ مگر علی شاہ درگاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 8سالہ فرقان ولد فاروق جاں بحق، موٹر سائیکل سوار 30 سالہ جمیل ولد غلام رسول اور 45سالہ علی ظفرولد محمد داؤد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق بچہ سڑک پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق ہوا جبکہ زخمی افراد موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے ، شارع فیصل کارساز پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل نے راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور راہگیر شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس کے مطابق جاں بحق راہگیر کی شناخت 30 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ موٹرسائکل سوار شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ،نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار و 23سالہ شاہ زیب ولد شاہ نواز جاں بحق ، 23سالہ محمد عمیر ولد محمد اکرم زخمی ہوگیا ،دونوں نیو کراچی کے رہائشی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ڈپمر کی ٹکر سے پیش آیا، زخمی کی دونوں ٹانگوں کا آپریشن کیا جار ہا ہے، ڈیفنس فیز 5 اسٹریٹ 26 کے قریب مسافر کوچ بجلی کے پول سے ٹکرا گی جس کے نتیجے میں اس میں سوار میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔