• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے رہنماؤں کی علی وزیرسے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اے این پی حب کے ضلعی صدر منان افغان اور دیگر رہنماؤں نے گذشتہ روز کی سیشن کورٹ حب میں پی ٹی ایم کے رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی پیشی کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر علی وزیر نے اے این پی حب کے ضلعی جنرل سیکریٹری گوہر خان بلوچ ایڈووکیٹ اور ضلع کونسل ممبر عبدالوہاب کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کےاے این پی سابق مرکزی لیبر سیکرٹری رانا گل آفریدی،شاہ محمد علیزئی،عبیدخان مشوانی،خلیل احمد کاکڑ،جمال گنڈا پور،عیسی خان درانی،ابوبکر،محب اللہ ہمدرد اور دیگر رہنماء و کارکن بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید