ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ٹریفک حادثہ دوافراد زخمی۔محمد سعید آئل ٹینکر نمبر tue/460پر سوار ہوکر 15ہزار ڈیزل کے ساتھ جلالپور جارہاتھا کہ مظفرگڑھ روڑ پر ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر الٹ گیا اور دوافراد جو ٹرک میں موجود تھے زاہد اور غلام حسین زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں موجود ڈیزل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا-