ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملتان کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع، اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انیلہ نورین کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے پلاسٹک بیگز فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی اور شاہ رکن عالم کالونی میں ناقص اور 75 مائیکرون سے کم شاپر بنانے والی فیکٹری و گودام سربمہر کردیے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے 1079 کلو گرام شاپربھی ضبط کرلیے،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ناقص شاپرز کی تیاری کرنے والے ماحول دشمن عناصر کے خلاف ایکشن جاری رہے گا،تاجر برادری اور عوام ماحول کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں ۔