• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر، چار برس میں 23 ملزمان کو سزائے موت

راولپنڈی(راحت منیر)پاکستان میں سوشل میڈیا پر شعائر اسلام،ناموس رسالت و ناموس صحابہ کے بارے گستاخانہ موادکی تشہیر پرگزشتہ چار برس میں23ملزمان کو سزائے موت سنائی جا چکی جبکہ اس وقت500 کے لگ بھگ ملزمان کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،صرف سندھ میں56ملزمان پکڑےگئے جن میں سے25کو بعد ازگرفتاری ضمانتیں دی گئی ہیں جبکہ ایک ملزم سپریم کورٹ سے ریلیف کے بعد ملک سے فرار ہوچکا ۔ادھر ہیومن رائٹس سیل کے صدر سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کچھ عناصر معصوم شہریوں کو بھتہ خوری کیلئے توہین رسالت کےمقدمات میں پھنسا رہے ہیں دوسری طرف ملزمان کیخلاف ایکشن پر دائیں بازو اور بائیں بازو کی طرف سے آوازیں بھی بلند ہورہی ہیں،گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے پاکستان میں لاکھوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے آپریٹ ہونے کا انکشاف سرکاری طور پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت مقدمہ میں بھی ہوچکا ۔
اہم خبریں سے مزید