• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، ان لینڈ ریونیو سروس کے 49 افسران کے ہنگامی تبادلے، تعیناتی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن نمبر۔ 0120-IR-I/2025 14 جنوری کو جاری کیا گیا جس کے ذریعے نے ان لینڈ ریونیو سروس کے 49 افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا گیا ۔ ان میں بنیادی اسکیل بیس کے تیرہ سینئر عہدیدار، بنیادی اسکیل نمبر19 کے بائیس ،بنیادی اسکیل اٹھارہ کے دس اور بنیادی اسکیل سترہ کے چار افسرشامل ہیں۔ ان ملک گیر ہنگامی تبادلوں کا مقصد محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانا اور مختلف شعبوں میں افسران کی مہارت کو بروئے کار لانا ہے۔ صدف قیوم جو پہلے کمشنر (او پی ایس)، ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں کو اب کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات کیا گیا۔ احمد علی، ڈائریکٹر (او پی ایس) انٹرنل آڈٹ کراچی سے ڈائریکٹر ان لینڈ ریونیو، انٹرنل آڈٹ کراچی تعینات، زبیر خان، ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی مقرر کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید