• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کو مینج کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ قطعی طور پر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے190 ملین پاؤنڈ ز کے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک دن ہونا اتفاق ہے ، وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی حکومت کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ تک مینج کئے جانے کا تاثر ہے اور عمران خان نے یہی کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد کورٹ آزاد نہیں ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم کسی مقصد کے لیے لائی گئی ہے جس سے انہیں کنٹرول کرنا تھا۔ حکومت کا ہمیں یہ پلان نظر آتا ہے لیکن وہ اس پر کس حد تک عمل درآمد کرسکیں گے یا ہم ان کو کامیاب ہونے دیں گے یہ وقت بتائے گا ہم بھرپور جدوجہد کریں گے اور آئین اور قانون کے تحت ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ جو آپ جج بھرتی کریں ان کا معیار یہ ہو کہ عمران خان کو سزا دی جائے اور جن ججز کے نام آئے ہیں ہم اُن پر معترض ہیں ان کے اوپر ابھی بھی فوجداری مقدمے ہیں پختونخوا حکومت میں اور ان پر شدید قسم کے الزامات ہیں ان الزامات سے جب تک بری الذمہ نہیں ہوتے ان کا نام پر غور کرنا بھی جوڈیشل کمیشن کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ مذاکرات کی کامیابی حکومت کی سنجیدگی پر منحصر ہے۔مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ قطعی طور پر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے190 ملین پاؤنڈ ز کے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک دن ہونا اتفاق ہے تاریخ جو رکھی گئی ہے وہ ایک مہینہ پہلے رکھی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید