• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کردیا،ٹانک میں اور تیراہ کارروائیاں، صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا فورسز کو خراج تحسین ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کوخیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں کیں جن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
اہم خبریں سے مزید