• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال میں سائبر کرائم کی 6 لاکھ 39 ہزار شکایات، اسمبلی میں تفصیلات پیش

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے کو سائبر کرائم سے متعلق کی گئی شکایات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری ر پورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں مجموعی طور پر چھ لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو چونسٹھ شکایات درج کرائی گئیں ۔ تصدیق اور انکوائری کے پراسیس کے بعد کل 5713 کیسز درج ،7020 ملزمان گرفتار کئے گئے جن میں سے صرف 222 کو عدالت سے سزا ملی۔ 2020 میں 102000شکایات درج کی گئیں ۔ 98882 کی ویری فیکیشن کی گئی۔ 9112 کی انکوائری کی گئی۔ 601 کیسز درج کئے گئے ۔ 625 ملزم گرفتار کئے گئےبیس کو سزا ملی۔ 2021 میں 115868شکایات درج کی گئیں ۔ 808803 کی ویری فیکیشن کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید