• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سست روی کا ذمہ دار ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کو ٹھہرا دیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کے بعد اب پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا ذمہ دار مبینہ طور پر ٹیلیکام انفراسٹرکچر کو ٹھہرا دیا، پی ٹی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق 42 فیصد ٹیلیکام سائٹس بغیر جنریٹر کے، 21 ہزار سے زائدبجلی بندش کا شکار، 739 سے زائدپر اہم آلات چوری ہو ئے انٹرنیٹ کی رفتار کی کمی کی وجوہات میں ٹیلیکام انفراسٹرکچر ، بجلی کی بندش اور ناکافی فائبرائزیشن ہے، پی ٹی اے کا دعویٰ ہے کہ 18 سال سے کام کرنیوالا ویب مینجمنٹ سسٹم گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار کو کم کرنے میں اسکا کوئی کردار نہیں، پاکستان بھر میں 42 فیصد ٹیلیکام سائٹس بغیر جنریٹر کے کام کرتی ہیں جس سے 21 ہزار سے زائد سائٹس بجلی کی بندش کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید