• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، ڈاکٹر محمد ندیم میمن جوائنٹ سیکریٹری فنانس تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ہ نو ٹیفیکیشن جاری ، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز رِسک مینجمنٹ (کسٹمز) کراچی اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر محمد ندیم میمن کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکریٹری فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ انیس کی افسر صباعاصم کو جوائنٹ سیکریٹری (ایڈمن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ آئی بی ڈویژن میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 19 کے افسرمحمد عتیق طاہر کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد سلیم افضل کوگلگت بلتستان سے تبدیل کرکے پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ۔ تقرر کے منتظر، پولیس سروس، گریڈ 19 کے افسر محمد افضل کو پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے۔ان لینڈ ر یونیو سروس کے گریڈ انیس کے افسر راشد جا وید رانا کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارت قانون و انصاف کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر دو سال کیلئے انٹر نیشنل میڈ ئیشن اینڈ آر بٹریشن سنٹر میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید