• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن؛ PTI انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے روف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 21 جنوری کوکی جائیگی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دئیے جائیں گے۔ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلئے موقع دے رکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔یاد رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیسوں کی سماعت بدھ15 جنوری کو مقرر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید