• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، SPSC میں بدعنوانیوں سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کمیشن کے قیام اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں سے متعلق اپوزیشن کی قراردادیں مسترد کردیں‘ سندھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو کی تحریک التوا پر آئندہ جمعہ کو 2گھنٹے تک بحث ہوگی جبکہ ایم کیو ایم کی خاتون رکن فوزیہ حمید کی آٹزم سینٹر اور آٹزم کے علاج کی تربیت کے لئے مرکز کے قیام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر سماجی بہبود طارق تالپور کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر قائد حزب اختلاف علی خورشیدی برہم ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16سال سے برسراقتدار ہے اس سے پہلے کیا یہاں بی جے پی کی حکومت تھی جو ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی ذمہ داری اس پر ڈال دی جائے ؟ سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن راشد خان نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امورضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ اس موضوع پر بہت بات ہوچکی ہے‘اس لئے اس پر مزید بات نہیں کی جاسکتی ۔ایوان نے اس قرارداد کو مسترد کردیا۔
اہم خبریں سے مزید