• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، سعودیہ، امارات، عراق سمیت 9 ملکوں سے مزید 94 پاکستانی بے دخل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) برطانیہ، ملائیشیا، سعودیہ، امارات سمیت 9 ممالک سے بے دخل مزید 94 پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا۔ جرمنی سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر ایک پاکستانی کی میت بھی وطن واپس لائی گئی۔ سعودیہ سے 3 بھکاری ایمرجنسی پیپرز پر ڈی پورٹ، کراچی پہنچنے پر گرفتار بھی کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 12 سے 14 جنوری کے 48 گھنٹے کے دوران برطانیہ سے 1 پاکستانی کو ویزا کی معیاد ختم ہونے کے بعد ایمرجنسی پیپرز پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر قطر سے ایک پاکستانی کو ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کیا گیا۔ پاسپورٹ گم ہونے، نامعلوم جرم پر سزا یافتہ سمیت 4 افراد کو یو اے ای سے بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔ ایبٹ اباد کے باکوٹ تھانے میں مطلوب ایک ملزم انب عباسی کو بے دخلی کے بعد کراچی پہنچنے پر گرفتار کر کے متعلقات اتھارٹیز کے حوالے کیا گیا۔ سعودیہ سے 3 بھکاریوں کو ایمرجنسی پیپرز پر ڈی پورٹ کیا گیا اور کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ سعودیہ سے 13افراد کو ایمرجنسی پیپرز پر مختلف الزامات،11 کو کفیل کی شکایت پر، 3 کو بلیک لسٹ میں ہونے پر 8 کو زائد المیاد قیام، 4 کو پاسپورٹ ضائع کرنے پر قید کی سزا کے بعد اور 2 کو شناخت نہ ہونے پر سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ عمرہ سے واپس ایک بھکاری کو پاسپورٹ میں جعلسازی پر نام اسٹاپ لسٹ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید