• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 574 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ،58.09 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 139 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 13.09 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز پر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور 100انڈیکس 394 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا ۔
اہم خبریں سے مزید