• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جگہ وی آئی پی پروٹوکول نہیں مل سکتا، ATC جج، بشریٰ پر برہم

اسلام آباد (خبر نگار) ہر جگہ وی آئی پی پروٹوکول نہیں مل سکتا، ATC جج، بشریٰ پر برہم انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک احتجاج پر درج 13 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ دوران سماعت فاضل جج سے مکالمہ کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا کہ ملک میں قانون ہے انصاف نہیں؛ عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنے وکلا خالد یوسف چوہدری اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں،سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے سادہ کاغذ پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج طاہر عباس سپرا نے پھربرہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹو کول ملے ایسا نہیں ہو سکتا ، میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا ، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کر رہا ہوں۔ فاضل جج نے عدالتی عملہ سے کہاکہ جب عدالتی حکم نامہ نکلے گا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگے گا۔
اہم خبریں سے مزید