• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں اسٹامپ فروشوں کے ریکارڈ کا معائنہ، متعدد گرفتار

پشاور ( وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد میں اسٹامپ فروشوں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا کارروائی کا مقصد قوانین کی خلاف ورزی کو روکنا اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا تھا دورانِ معائنہ مجموعی طور پر 15 اسٹامپ فروشوں کو چیک کیا گیا۔معائنے کے دوران 2 اسٹامپ فروشوں کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی تھی جبکہ 4 اسٹامپ فروشوں کے پاس غیر نشان زدہ رجسٹرز پائے گئےجو کہ قواعد کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ قانون کی پاسداری نہ کرنے والے ان افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب 9 اسٹامپ فروش ایسے پائے گئے جو تمام قوانین پر مکمل عمل درآمد کر رہے تھے، جنہیں کلیئر قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام سٹامپ فروشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی دستاویزات کو مکمل رکھیں۔
پشاور سے مزید