• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے بڈ ھ بیر کو مالی بحران سے نکا ل کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ٗٹی ایم او رضوان اللہ

پشاور ( وقائع نگار )نوتعینات ٹاؤن میونسپل آفیسر بڈھ بیر پشاور رضوان اللہ کی تعیناتی کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رضوان اللہ کی تعیناتی تحصیل بڈھ بیر میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور اس وقت شدید مالی مشکلات میں گھیری ہوئی ٹی ایم اے بڈھ بیر کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے جبکہ دوسری جانب نو تعینات ٹی ایم او رضوان اللہ کا کہنا ہے کہ بطور ٹی ایم او بڈھ بیر انکی کوشش ہوگی وہ تحصیل بڈھ بیر میں عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ٹی ایم اے میں اس وقت ملازمین کو درپیش مسائل میں سب سے اہم مسئلہ مالی بحران کی وجہ سے تنخواہوں کی عدم دستیابی ہے جو کہ ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوششیں کی جائینگی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے رضوان اللہ نے بتایا کہ پہلے بھی پشاور کے مختلف ٹی ایم ایز میں مختلف آسامیوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
پشاور سے مزید