• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوتھیہ جدید گل آباد نمبر 2کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پشاور ( وقائع نگار )نوتھیہ جدید گل آباد نمبر 2 کے رہا ئشیوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی گیس آفس حیات اآبادکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت چیئرمین شاکر اللہ خان اور دیگر علاقہ مشران نے کی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سوئی گیس عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کر رکھا ہے جسکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مہنگے داموں ایل پی خریدنے سمیت لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے تاہم متعلقہ حکام سوئی گیس کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔
پشاور سے مزید