کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کی تعمیر اور ایک خواندہ معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے صوبائی مشیر نے ڈیرہ اللہ یار میں سماجی تنظیم کے دفتر کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں بچیوں کی شادی روکنے کے شعور اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سماجی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر محمد اکرم عمرانی نے صوبائی مشیر کو بچوں کی کم عمری اور جبری شادی کے خاتمے کے حوالے سے ایس پی او اور سیو دی چلڈرن کے تعاون سے جاری منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔