• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہن کے قاتلوں کو گرفتار اور بھانجی میرے حوالے کی جائے‘ صفیہ بانو

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی خاتون صفیہ بانو ہاشمی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بہن کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکےسزا دی، بہن کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور میری بھانجی کو میرے حوالے کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بعض افراد کو نامزد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری بہن کو منصوبے کے تحت نشہ آور زہریلی ادویات دے کر موت کی آغوش میں دھکیلا ، پولیس تھانہ قائد آباد کو تحریری اور زبانی طور پر صورتحال سے آگاہ کیا کہ میری بہن کی موت طبی نہیں بلکہ اسے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔ اس کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ، آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ میری بہن کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج اورانہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔میری بہن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کراکے حقائق سامنے لائے جائیںاورمیری بھانجی فاطمہ جس کی حقیقی قانونی وارث میں ہوں میرے حوالے کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید