• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کی رہائشی ذہنی مریضہ جناح اسپتال میں بیہوش پائی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیوارات اور گھر کے کاغذات لیکر نکلنے والی ذہنی مریضہ خاتون جناح اسپتال میں بیہوشی کی حالت میں پائی گئی ،تفصیلات کے مطابق ملیر کی رہائشی خاتون ثناء محمد اختر بدھ کو جناح اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر بیہوشی کی حالت میں ملی،خاتون کے پاس موجود بیگ سے26 لاکھ 90 ہزار روپے،5 لاکھ کے پرائز بانڈ،طلائی زیوارات 6 انگوٹھیاں،1 چین ،ایک جوڑی بالیاں،2 جوڑی جھمکے،2عدد چوڑیاں اور 2ناک کی لونگ ملی ہیں جنہیں انتظامیہ نے محفوظ بناکر خاتون کو جناح اسپتال کے میڈیکل وارڈ میں داخل کرکے طبی امداد مہیا کی ،خاتون کے بیٹے ازان نے بتایا ہےکہ انکی والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور منگل کو گھر کے کاغذات ،نقدی اور طلائی زیوارات لیکر نکلی تھیں ،جناح اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون کا شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی تھی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید