• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے اہم کمانڈر ملا نثار کو رہا کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گرد ی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کےاہم کمانڈر ملا نثار کے خلاف پولیس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی،عدالت نے 5 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور حکم دیا کہ ملزم کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو اسے رہا کردیا جائے، ملزم نے اپنے وکلا کے توسط سے 6مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائرکی تھیں ، وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس افسران کی جانب سے ملزم کو پھنسا یاگیا ہے، مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید