کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریاء بلاک 15 گلشن مصطفی ٰکے قریب گھر سے 24 برس کی عائشہ زوجہ اظفر کی پھندا لگی لاش ملی ، خاتون کی شادی ایک برس قبل ہوئی تھی۔ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، اہلخانہ نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ عائشہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی ہے ، تیسری مرتبہ اس نے گلے میں پھندا لگاکر مبینہ خود کشی کرلی،متوفیہ کو مبینہ طور پرکچھ نفسیاتی مسائل تھے۔