کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر برطانوی قوانین بیرسٹر راشد اسلم نے کہا کہ پاکستان کو یہ پیسے قانون کے مطابق واپس کیے گئے تھے اور پاکستان نے دستخط کیے تھے ان چیزوں کو صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور اس قانون کے تحت کئی ممالک کو پیسے واپس دیئے گئے تھے اورجس ملک کو بھی پیسے واپس دیئے گئے وہ حکومتی اکاؤنٹ میں گئے،نمائندہ جیو نیوزشبیر ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پارٹی بیان بازی نہ کرے ،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی امین اور شیخ وقاص سے عمران خان ، ناخوش ہیں عمر ان خان نے آٹھ فروری کو الیکشن کے ایک سال پورے ہونے پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ اور آٹھ فروری کو پارٹی کے ایم این ایز اور ایم ی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اور پارٹی قیادت کو شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ماہر برطانوی قوانین بیرسٹر راشد اسلم نے کہا کہ جب سماعت شروع ہوئیں اس میں آٹھ سے نو اکاؤنٹس فریز کیے گئے تھے ۔ اس میں عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ اگر ریکوری ہوجائے اس میں 190 ملین کی ریکوری ہوئی تو اس میں عام طور پر این سی اے کریمنل پروسیڈنگ کو نظر انداز کرتا ہے کیوں کہ یہ بہت لمبا چلتا ہے اور اس لیے صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیٹلمنٹ کی طرف جاتے ہیں یہ کہنا غلط ہے کریمنل پروسیڈنگ نہیں ہوئیں اس پر کریمنل پروسیڈنگ ہوئی ہیں ہاں لیکن سیٹلمنٹ ہوئی ہے اس میں این سی اے شامل تھے اور پاکستان حکومت شامل تھی پاکستانی حکومت اس لیے شامل تھی یہاں ایشو ہوا ہے کہ یو کے کہ جو وریژن آئر لینڈ ہیں وہ ٹیکس ہیون ہیں کبھی بھی ممالک کو پیسہ واپس نہیں کیا جاتا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی بھی اس پر رپورٹ تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان ملکوں کو پیسے واپس کیے جائیں۔پاکستان کو یہ پیسے اسی قانون کے مطابق واپس کیے گئے تھے اور پاکستان نے دستخط کیے تھے ان چیزوں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔اور اس قانون کے تحت کئی ممالک کو پیسے واپس دیئے گئے تھے۔اورجس ملک میں بھی پیسے واپس دئیے گئے وہ حکومتی اکاؤنٹ میں گئے کسی انفرادی شخص کے اکاؤنٹ میں نہیں یا پھر جس اکاؤنٹ کو حکومت کہتی ہے کہ اس اکاؤنٹ میں دے دئیے جائیں اس کو واپس کیے جاتے ہیں۔ اس پورے عمل میں پاکستان کی موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ دیا تھا اس میں پیسے واپس چلے گئے تھے اور وہ کسی شخص کے پرسنل اکاؤنٹ میں نہیں جاسکتے۔